
جگتیال :(اردودنیا.اِن)موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (ایم پی جے ) ضلع جگتیال کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی ہند میں تہنیتی تقریب کا بار اسوسی ایشن #جگتیال صدر بنڈہ بھاسکر ریڈی کی صدارت میں اہتمام کیاگیا-
جس میں مہمان خصوصی محمد عبدالعلیم صدر #ایڈوکیٹ لیگل سیل ایم پی جے نے شرکت کی۔ اس موقع پر جگتیال کے ایک مسلم نوجوان محمد شفیع کو وکالت کی تعلیم مکمل کرتے ہویے بار اسوسی ایشن میں ممبر شپ حاصل کرنے پر اور اسی طرح عبداللہ عامر کو Law میں داخلہ لینے پر تہنیت پیش کرتے ہوئے گل و شال پوشی کی گئی اسی طرح پیشہ وکالت سے وابستہ شیراز امین عبدالسلیم امتیاز الدین کو بھی تہنیت پیش کی گئی-
اس موقع پر امیر مقامی جماعت #اسلامی محمد عماد الدین عمیر سابق امیر محمد شعیب الحق طالب نے جلسہ کو مخاطب کیا اس موقع پر محمد راشد احمد اور صدر یم پی جے محمد ساجد پٹواری اور دیگر موجود تھے



