
سوشانت کو ڈرگس سپلائی کرنے ولاگوا سے گرفتار ، کثیر مقدار میں ڈرگس برآمد
ممبئی: (اردودنیا.اِن)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو مبینہ طور پر منشیات کی فراہمی کرنے والے ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔ این سی بی کے سربراہ سمیر وانکھیڑے نے پیر کو کہا کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرنے والے ایک شخص سمیت تین افراد کو گوا سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سوشانت کی شناسائی ہیمنت شاہ عرف مہاراج نامی شخص سے ہوئی تھی، جو منشیات کی سپلائی کا ایک ملزم ہے۔ ہیمنت کا نام انوج کیسوانی اور ریگل مہکال نے بھی لیا تھا ، جنھیں سوشانت ڈرگس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ این سی بی نے کچھ دن پہلے ہی ان دونوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شخص کے مدھیہ پردیش واقع گھر پر بھی چھاپہ مارا ، وہاں سے ایل ایس ڈی اور 30 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔این سی بی کے گوا سب زونل یونٹ اور ممبئی این سی بی کی ایک آپریشنل ٹیم نے سات اور آٹھ مارچ کی درمیانی رات گو ا میں اس گاؤں میں چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی۔
ان میں سے ایل ایس ڈی ، چرس 28 گرام ، کوکین 22 گرام ، گانجا 1.1 کلوگرام اور 160 گرام سائکو ٹروپک مادہ برآمد ہوا ہے۔اسی معاملے میں دو غیر ملکی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے 10 ہزار روپے کی ہندوستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔




