
بجلی حادثات کی روک تھام، عوام کی جانوں کا تحفظ ہی اصل مقصد: SE سدھرشن
بجلی حادثات کی مکمل روک تھام کرنا وقت کی اہم ضرورت
کورٹلہ، 16 جولائی (اردو دنیا نیوز):جگتیال ضلع کے بجلی شعبہ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر (ایس ای) سدھرشن نے کہا ہے کہ عوام کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بجلی حادثات کی مکمل روک تھام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کورٹلہ، کتلا پور اور میڈپلی منڈلوں میں بجلی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو چوکنا رہنے کی سخت ہدایت دی۔بدھ کو ایس ای سدھرشن نے 132/33 کے وی اور 33/11 کے وی کتلاپور سب اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور سرکنڈہ میں زیر تعمیر نئے سب اسٹیشن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت متعلقہ کنٹریکٹروں اور افسران کو دی۔ بعد ازاں کورٹلہ کے کٹکم سنگیا فنکشن ہال میں تین منڈلوں کے بجلی ملازمین کے ساتھ ایک آگاہی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں بجلی حادثات سے بچاؤ، بجلی کی حفاظت کے اصول اور زمینی حقائق پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ ایس ای سدھرشن نے کہا کہ "غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی”۔اس اجلاس میں میٹ پلی ڈی ای مدھو سودھن، ٹیکنیکل ڈی ای و ضلعی سیفٹی آفیسر گنگا رام، اے ای ڈی ای رگھوپتی، اے اے او بھومیا، کورٹلہ، میڈپلی، کتلاپور کے اے ایز، سب انجینئرز اور او اینڈ ایم آپریشن اسٹاف نے شرکت کی۔



