تلنگانہ کی خبریں

سید احمد بخاری کی والدہ کا انتقال، نمازِ جنازہ اور تدفین نظام آباد میں انجام

پس ماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں

نظام آباد، 30 اگست (راست):نظام آباد کی ممتاز و معزز شخصیت الحاج جناب سید محمد یحییٰ بخاری ناظر عدالت مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا بروز جمعہ بعد نمازِ ظہر مختصر علالت کے بعد ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ اُسی روز بعد نمازِ عشاء مکہ مسجد احمدپور کالونی میں حافظ و علما کی موجودگی میں ادا کی گئی، جہاں شہر کے علمی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تدفین قدیم قبرستان عقب مسجد کچیاں، بودھن روڈ نظام آباد میں عمل میں آئی۔

پس ماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مرحومہ کارگزار صدر ایم آر پی ایف نظام آباد اور روزنامہ محور کے نامہ نگار سید احمد بخاری، الحاج سید اسد بخاری (حیدرآباد)، الحاج سید ارشاد بخاری (سینئر سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ نظام آباد) اور سید شاہد بخاری کی والدہ محترمہ تھیں۔

اسی طرح مرحومہ، ناظم مدرسہ فیض القرآن ساگر ہلز کالونی نظام آباد جناب عالم و حافظ سید ذکی الدین قاسمی اور حافظ جمیل احمد خان کی بھی نانی محترمہ تھیں۔

مرحومہ کی وفات پر مختلف شخصیات اور سماجی تنظیموں نے بخاری خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button