اسپورٹسسرورق

پرتھوی شا چوتھی سنچری بنانے کے ساتھ ایک سیزن میں 754 رنز بنانے والے کھلاڑی

میچمینک اگروال کا توڑا ریکارڈ

ممبئی: (اردودنیا.اِن)گھریلوٹورنامنٹ میں وجئے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کے بلے باز پرتھوی شا نے جمعرات کو ایک ریکارڈ قائم کیا۔ وہ ایک سیزن میں سب سے زیادہ 754 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے مینک اگروال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ مینک نے 2017-18 کے سیزن میں 723 رنز بنائے تھے۔ممبئی کے کپتان پرتھوی شا نے کرناٹک کے خلاف سیمی فائنل میں 165 رنز کی اننگز کے ساتھ یہ کارنامہ حاصل کیا۔

اننگز کے دوران پرتھوی نے 7 چھکے اور 17 چوکے بھی لگائے۔ اس کے نتیجے میں ممبئی کی ٹیم کرناٹک کو 50 اوور میں 323 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی ۔21 سالہ پرتھوی نے اپنی سنچری 79 گیندوں میں مکمل کی ۔ اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ انہوں نے 122 گیندوں پر 165 رن بنائے۔پرتھوی اس سیزن میں اب تک 7 میچ کھیل چکے ہیں ، انہوں نے 188.50 کی اوسط سے 754 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 4 سنچریاں بھی بنائیں۔

پرتھوی شا نے پڈوچری کے خلاف 25 فروری کو 227 رنز بنائے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے آخری میچ میں سوراشٹر کے خلاف ناقابل شکست 185 رن بنائے تھے۔ ان کے بعد دیودت پڈکل سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ سیمی فائنل سے قبل پڈکل نے 695 رنز بنائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button