
ایسے متاثرین کومعاوضہ دینے کیلئے بنے گائیڈلائنس
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)فرضی کیس میں ایسے متاثرین کو معاوضہ دئے جانے کے لئے رہنما اصول کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں یوپی کے وشنو تیواری کیس کا حوالہ دیاگیاہے، جس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے بری کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہمی جھگڑے کی وجہ سے انھیں عصمت دری اور ایس سی، ایس ٹی ایکٹ میں پھنسایاگیا تھا۔
اس نے 20 سال جیل میں گزارے۔ سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دے کہ وہ اس طرح کے متاثرین کو معاوضے کے لئے رہنما اصول تیار کرے اور اس ضمن میں لاء کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کرے۔وکیل اشوانی اپادھیائے نے مرکزی حکومت اور تمام ریاستی حکومتوں کو مدعا بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یوپی میں الہ آباد ہائی کورٹ نے 28 جنوری 2021 کو وشنو تیواری کو بری کردیا۔ وشنو 20 سال سے جیل میں تھے۔ اس پر ریپ اور ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وشنو تیواری کو زمین کے تنازعہ کی وجہ سے عصمت دری اور پاکسو کے ایک کیس میں ملوث کیا گیا تھا۔ اپنی درخواست میں درخواست گزار نے کہا ہے کہ وشنو تیواری کی طرح متاثرین کو معاوضہ دینے کے لئے رہنما خطوط کی ضرورت ہے۔
اس کے لئے لاء کمیشن کی 277 رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے۔ مرکزی حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ ان متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کے لئے رہنما اصول بنائیں جو جعلی مقدمات میں ملوث ہیں اور ریاستوں کو ہدایت نامے پر عمل کرنے کی ہدایت دی جائے۔



