بین ریاستی خبریںسرورق

تمل ناڈو انتخابات: کمل ہاسن نے پی ایف آئی کی پارٹی ایس ڈی پی آئی سے کیااتحاد،دی 18 سیٹیں

اے آئی اے ڈی ایم

چنئی(اردودنیا.اِن)تامل ناڈو میں پہلی بار اسمبلی انتخابات لڑ رہے اداکار کمل ہاسن نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ کمل ہاسن کی پارٹی کا نام مکل ندھی مایایم (ایم این ایم) ہے، جس نے ایس ڈی پی آئی کو 18 نشستیں دی ہے۔

اس سے قبل کمل ہاسن سے ایس ڈی پی آئی نے 25 نشستوں کا مطالبہ کیا تھا۔کمل ہاسن نے 6 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے 70 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی نے سابق صدر مرحوم اے پی جے عبدالکلام کے سابق معاون کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔

کلام کے سابق ساتھی وی پونراج کو چنئی کی انن نگر سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ سابق آئی اے ایس سنتوش بابو کو ولیواککم سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔اداکار آر سارتھ کمار کی زیرقیادت ایم این ایم پارٹی اے آئی ایس ایم کے اور لوک سبھا ممبر پارویندر کی آئی جے کے (انڈیا جننایک کاچی) کے ساتھ مل کرالیکشن لڑرہی این ایم ایم نے 234 نشستوں میں سے 154 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

بتادیں کہ تمل ناڈو میں اسمبلی کی 234 سیٹیں ہیں۔ فی الحال یہاں آل انڈیا انا ڈریوڈا مننیترا کاھاگام (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی حکومت ہے اور پلانی سامی وزیر اعلی ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے نے 136 اور مرکزی حزب اختلاف کی جماعت ڈی ایم کے نے 89 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ یہاں اکثریت کے لئے 118 نشستیں درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button