
مانو آئی ٹی آئی میں داخلوں کا اعلان، 26 مئی آخری تاریخ
مانو آئی ٹی آئی میں مختلف ہنرمندانہ کورسز کے لیے مفت داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حیدرآباد 20 مئی:(ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے مانو کیمپس حیدرآباد میں واقع انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق جملہ پانچ ٹریڈس میں داخلوں کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرافٹسمین سیول، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ، الیکٹریشین اور الیکٹرانکس میکانک جیسے ٹریڈس میں دسویں جماعت کامیاب طلبہ داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ پلمبنگ ٹریڈ کے لیے آٹھویں جماعت کامیاب طلبہ بھی اہل قرار دیے گئے ہیں۔
آئی ٹی آئی کی پرنسپل ڈاکٹر عرشیہ اعظم نے بتایا کہ ایسے طلبہ جو دسویں جماعت کے بعد ہنر پر مبنی تعلیم حاصل کرتے ہوئے روزگار سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ کورسز مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹریڈس میں داخلہ لینے والے طلبہ سے کسی بھی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 26 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق کورس مکمل کرنے والے کئی طلبہ سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ بیرون ملک بھی ملازمت حاصل کرچکے ہیں۔
داخلہ فارم مانو آئی ٹی آئی، حیدرآباد کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد۔500032 سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات23008428 -040 اور 9440692452 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



