تلنگانہ کی خبریں

ورنگل:غیر قانونی اچار فیکٹری پر چھاپہ، سڑے گلے سامان سے تیار ہو رہا تھا اچار

پولیس نے 2.25 لاکھ روپے کا سامان ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ورنگل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ورنگل پولیس نے جمعہ 26 جون کو کاشیبگا علاقے میں ایک غیر قانونی اچار تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ اور سڑا گلا خام مال برآمد کر لیا۔

پولیس کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹاسک فورس نے خراب ٹماٹر، آم، لیموں، آملہ اور ادرک لہسن کے پیسٹ سمیت کئی اشیا برآمد کیں، جو اچار کی تیاری میں استعمال کی جا رہی تھیں۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ غیر قانونی یونٹ بڑے پیمانے پر اچار تیار کرکے چھوٹے پیکٹوں میں مقامی دکانوں کو سپلائی کر رہا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں 51 سالہ اریکیلا سرینواس کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لیے  انتظار گنج پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔

حکام کے مطابق چھاپے کے دوران تقریباً 2.25 لاکھ روپے مالیت کا ملاوٹ شدہ اور خراب خام مال ضبط کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سائی اسٹریٹ، کاشی بگہ میں قائم یہ یونٹ انتہائی غیر صحت بخش حالات میں چلایا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button