بین ریاستی خبریں

پونے میں تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس: 65 سالہ مجرم کو سزائے موت

قتل کے مجرم 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو "ریئرسٹ آف ریئر" قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی، عدالت نے جرم کو انتہائی سفاکانہ قرار دیا۔

پونے:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) مہاراشٹر کے پونے ضلع کی ایک عدالت نے تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کے مقدمے میں 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو سزائے موت سنادی ہے۔ ضلع و سیشن عدالت کے جج ایس آر سالونکھے نے پیر کو یہ فیصلہ سنایا۔

استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ کی جانب سے طے کردہ "ریئرسٹ آف ریئر” یعنی نایاب ترین جرائم کے زمرے میں آتا ہے، جس پر سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرم کی نوعیت انتہائی سنگین اور سفاکانہ ہے اور ملزم کسی قسم کی نرمی کا مستحق نہیں۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ملزم کے خلاف ماضی میں بھی جنسی جرم کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور اس نے دورانِ سماعت اپنے فعل پر کوئی پچھتاوا ظاہر نہیں کیا۔

یکم مئی کو پیش آنے والے اس واقعے میں تین سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔ بعد میں بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کی تفتیش کے دوران علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کے 15 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کی، جبکہ مقدمے کی سماعت تیزی سے مکمل کرتے ہوئے عدالت نے دو ماہ کے اندر فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button