گاندھی نگر: (اردودنیا.اِن) پیر کو ٹی شرٹ پہن کرگجرات اسمبلی اجلاس میں پہنچنے والے کانگریس کے ممبر اسمبلی ومل۔سی کو اسپیکر راجندر تریویدی کے حکم پر ایوان سے باہرکردیاگیا۔ جبکہ اسپیکر اسمبلی نے استدلال کیاہے کہ ایم ایل اے کو ایوان کے وقارکاخیال رکھنا چاہیے اورٹی شرٹ پہننے سے گریز کرناچاہیے۔
اپوزیشن کانگریس نے تریویدی کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی اصول کے تحت ایوان میں مجھے کسی بھی لباس پہننے سے منع نہیں کیاگیاہے ۔ترویدی نے ایک ہفتہ قبل ٹی شرٹ پہن کرایوان نہیں آنے اور آئندہ بھی اس بات کو ذہن میں رکھنے کے لیے کہا تھا۔
اسپیکرکامؤقف ہے کہ اراکین اسمبلی کو ایوان کے وقاربرقرار رکھنے کے لیے شرٹس یاکرتا پہنناچاہیے لیکن جب سومناتھ کے ایم ایل اے ویتھسما (40) پیر کو ایک بار پھر ٹی شرٹ پہن کر ایوان میں آئے تو تریویدی نے انہیں پرانی ہدایات یاد دلائیں۔ اور ان سے شرٹ ، کرتا یا کوٹ پہن کر میٹنگ میں واپس آنے کو کہا۔چیئرمین کے حکم سے ناراض لیڈر نے کہاہے کہ ٹی شرٹ میں کیا غلط بات ہے۔ اس پربحث ہوئی ۔




