بین ریاستی خبریں

یشونت سنہا ترنمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر مقر ر

یشونت

کلکتہ: (اردودنیا.اِن)ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو آج پارٹی نے نائب صدر مقرر کیا ہے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری سبر تو بخشی نے آج پارٹی کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشونت سنہا کو پاٹی کا نائب صدر اور قومی ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا۔

سنہانے 13مارچ کو ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد ترنمول بھون جاکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔یشونت سنہا نے کہا تھا کہ وہ ترنمول کانگریس میں ملک اور اس کے جمہوری روایات و اقدار کو بچانے کیلئے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button