بین ریاستی خبریں

آستھا کی شکتی : رام مندر کی تعمیر کیلئے رانچی سے 3.65 کروڑ روپئے ہوئے وصول

رانچی: (اردودنیا.اِن)رانچی میں ایودھیا میں تعمیر کیے جارہے رام مندر کے لئے عطیہ کرنے کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ مکر سنکرانتی سے ماگھی پورنیما (42 دن) رانچی سے بطور عطیہ کے طور پر تقریبا ً 3 کروڑ 65 لاکھ 51 ہزار روپے اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔ اس کا اعلان پیر کو رام جنم بھومی مندر تعمیراتی کمیٹی جھارکھنڈ کے صوبائی اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی سے وابستہ امر پرساد اور رنگناتھ مہتو نے بتایا کہ رانچی کے شہری علاقوں سے صرف 3 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں،

جبکہ دیہی علاقوں سے 65 لاکھ 51 ہزار 348 روپے وصول ہوئے ہیں۔

امر پرساد نے بتایا کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔رنگ ناتھ مہتو نے بتایا کہ بارہ بلاک میں مجموعی طور پر 1600 کارکنان اس فنڈ کی وصولیابی کی مہم میں مصروف تھے۔ اس میں 175 خواتین بھی شامل تھیں۔ ان کارکنوں نے 748 دیہاتوں میں 1 لاکھ لاکھ 63 ہزار 400 خاندانوں سے یہ رقم جمع کیا ہے۔ ٹیم کے کارکنوں نے 44 دن تک گھر گھر رابطہ کیا اور ان سے کل رقم جمع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button