تلنگانہ میں سیڈ سرٹیفکیشن آفیسر کی 19 اسامیوں پر بھرتی، TGPSC نے درخواستیں طلب کرلیں
7 جولائی سے آن لائن درخواستوں کا آغاز، آخری تاریخ 12 اگست 2026، امتحان اکتوبر میں متوقع۔
تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (TGPSC) نے تلنگانہ سیڈ اینڈ آرگینک سرٹیفکیشن اتھارٹی میں سیڈ سرٹیفکیشن آفیسر کی 19 اسامیوں پر تقرری کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ٹی جی پی ایس سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 7 جولائی 2026 سے 12 اگست 2026 کی شام 5 بجے تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست فارم کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔
ان اسامیوں کے لیے وہ امیدوار اہل ہوں گے جن کے پاس زراعت میں بنیادی ڈگری کے ساتھ سیڈ ٹیکنالوجی، پلانٹ بریڈنگ، ایگرانومی یا پلانٹ فزیالوجی میں ایم ایس سی (ایگریکلچر) کی ڈگری موجود ہو، اور یہ ڈگری انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR) سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ہو۔
ٹی جی پی ایس سی کے مطابق بھرتی کا تحریری امتحان (آبجیکٹو ٹائپ) اکتوبر 2026 میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ امتحان او ایم آر بیسڈ آف لائن یا کمپیوٹر بیسڈ ریکروٹمنٹ ٹیسٹ (CBRT) موڈ میں لیا جا سکتا ہے۔
عمر کی حد کے مطابق امیدوار کی کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیے، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 44 سال مقرر کی گئی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو عمر میں 5 سال جبکہ معذور افراد کو 10 سال کی رعایت دی جائے گی۔
کمیشن نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر وقت سے پہلے اپنی آن لائن درخواستیں جمع کرا دیں۔



