تلنگانہ کی خبریں

یکم ستمبر تک پی آر سی نافذ کیا جائے، ورنہ ریاست گیر احتجاج ہوگا: پی آر ٹی یو ٹی ایس جگتیال

پی آر سی، پرانی پنشن اور سی پی ایس کی منسوخی کا مطالبہ، پی آر ٹی یو ٹی ایس نے احتجاج کا انتباہ دے دیا

جگتیال:(اردودنیا.اِن) پی آر ٹی یو ٹی ایس (PRTU TS) جگتیال ضلع یونٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم ستمبر 2026 تک ملازمین اور اساتذہ کے اہم مسائل حل کیے جائیں، بصورت دیگر تنظیم کی جانب سے ریاست بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

ضلع صدر بوئنی پلی آنند راؤ اور ضلع جنرل سیکریٹری یالّا امرناتھ ریڈی نے کورٹلہ شہر کے الّامیا گٹّا پرائمری اسکول میں ریٹائر ہونے والے سیکنڈری گریڈ ٹیچر سوما گنگادھر کے اعزازی پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سی پی ایس (CPS) کی منسوخی، 2003 ڈی ایس سی اساتذہ کے لیے پرانی پنشن اسکیم (OPS) کا نفاذ اور دوسرے پی آر سی (2nd PRC) کو یکم ستمبر 2026 سے پہلے نافذ کرنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ان مطالبات کو مقررہ مدت میں پورا نہیں کرتی تو یکم ستمبر کو حیدرآباد کے اندرا پارک میں بڑے پیمانے پر دھرنا دیا جائے گا، جس کے بعد ریاست گیر احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر مقررین نے ریٹائر ہونے والے استاد سوما گنگادھر کی طویل تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شال اور یادگاری تحائف پیش کر کے شاندار انداز میں تہنیت پیش کی۔

تقریب میں منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر رام کرشنا، گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر آنند راؤ، جیوشنا گنگادھر، صدر عبدالواجد، نوین، دھرم دیپ، شیکھر، ششانک، سرینواس، اوپیندر، ہرناتھ، جیوتی، بھوانی، رادھا سمیت متعدد اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button