تلنگانہ کی خبریں

جگتیال کے خواجہ مبشرالدین علی طارق کا چنئی میں منعقدہ شوٹنگ چمپیئن شپ میں بہترین مظاہرہ

 

شوٹنگ چمپیئن
خواجہ مبشر علی طارق

 جگتیال:(اردودنیا.اِن) ساوتھ زون شوٹنگ چمپیئن شب رائفل اینڈ پستول سات اسٹیٹ کاچینائی میں انعقاد عمل میں آیا اس چمپیئن میں خواجہ مبشر علی طارق نے حصہ لیکر ٹاپ اسکور کیا اس چمپیئن شب میں سات اسٹیٹ سے صرف تین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں مبشر علی طارق نے ٹاپ اسکور 567/600 کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس مائیناریٹی سیل جگتیال کی جانب سے مون ٹراویلس نیو بس اسٹانڈ کے احاطے میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

شوٹنگ چمپیئن

اس موقع پر مائیناریٹی سیل کے صدر عبدالقادر مجاہد،سابق بلدیہ چیئرپرسن جی آر دیسائی صدر مسلم کمیٹی میر کاظم علی جنرل سکریٹری شعیب الحق طالب کواپشن ممبر ریاض ماما محمود علی افسرمحمد سلام صلاح الدین منا محمد عادل پٹیل اور دیگر نے شال پوشی وگل پوشی کی اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں آل انڈیا نیشنل شوٹنگ چمپیئن شب جو 14 اپریل کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقد ہے بہتر مظاہرہ کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا.

خواجہ مبشر علی طارق خواجہ محبوب علی صادق کے فرزند، خواجہ لیاقت علی محسن اور خواجہ ضمیرعلی عدنان اسٹاف رپورٹر صحافی دکن کے بھتیجے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button