بین ریاستی خبریں

کیرلا سے راجیہ سبھا کی 3 سیٹوں کیلئے 12 اپریل کوہوں گے انتخابات

اسمبلی

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز کہا کہ آئندہ ماہ کیرالا سے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کیلئے 12 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔کمیشن نے کہا کہ آئی پی ایم ایل کے عبدالوہاب، سی پی آئی کی طرف سے کے کے راگیش اور کانگریس کے وایلار روی کی میعاد 21 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔دو سالہ انتخابات کا نوٹیفکیشن 24 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔

12 اپریل کو شام 4 بجے ووٹنگ کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔قانون ساز اسمبلی کے ممبران راجیہ سبھا ممبر کا انتخاب کرتے ہیں۔ نئے منتخب ممبران اسمبلی ، جس میں حکمران ایل ڈی ایف اکثریت میں ہے، 3 نئے ممبران کا انتخاب کریں گے۔ کیرلہ اسمبلی انتخابات 6 اپریل کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button