تلنگانہ کی خبریں

بے روزگار نوجوانوں کے لئے خانگی  شعبوں میں جائیدادوں پر بھرتی

جنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی)ضلع جنگاؤں کے  بے روزگار نوجوانوں کے لئے خانگی  شعبوں میں جائیدادوں پر بھرتی کے لئے ضلع جنگاؤں کے افسر برائے فراہمی روزگار سی ہچ اوما رانی  کی اطلاع کے بموجب  ضلع دفتر فراہمی روزگار نے  حیدرآباد کی اپولو فارمسی  نے، حیدرآباد میں کام کرنے کے لئے ملازمتوں کے انتخاب کے لئے جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
جائیداد کا نام۔ فارماسسٹ ،جائیدادوں کی تعداد ،مردوں کیلئے 50خواتین کیلئے 50,درکار قابلیت ڈی فارمسی/بی فارمسی،یم فارمسی ،پی سی آئی کے ساتھ،تنخواہ12,000, 20,000 کھانا اور رہائش مفت۔
فارمسی اسسٹنٹ،جائیدادوں کی تعداد ،مردوں کیلئے 50,درکار قابلیت ڈی فارمسی/بی فارمسی،یم فارمسی ،پی سی آئی کے بنا،تنخواہ11,000. 15,000 روپئے کھانا اور رہائش مفت۔ اسسٹنٹ کیلئے ،جائیدادوں کی تعداد ،مردوں کیلئے 50,درکار قابلیت یس یس سی انٹر ڈگری تنخواہ 10,500. ,13,000 روپئے کھانا آمدنی۔ ٹرینیز کیلئے ، جائیدادوں کی تعداد ،مردوں کیلئے 50,درکار قابلیت یس یس سی ،انٹر، ڈگری ،تنخواہ 10,000. روپئے آمدنی۔   حد عمر 18- 28 سال ہونی چاہئے۔
مندرجہ بالا قابلیت و دلچسپی رکھنے والے افراد انٹرویو کیلئے  23/03/2021 کو صبح 11 بجے   منڈل آفس جنگاون ،  منڈل پرجا پریشد کی اوپری منزل ، بالمقابل ضلعی عدالت سڈی پیٹ روڈ جنگاون پر حاضر ہوں ۔ضلعی افسر برائے فراہمی روز گار سی ہچ اوما رانی نے کہا کہ انٹرویو کے لئے آنے والے امیدوار بائیوڈیٹا کی اسناد کی نقول اور آدھار کارڈ کی نقول کاپیوں کے ساتھ شرکت کریں۔  دیگر تفصیلات کے لئے ٹی.رگھوپتی ینگ پروفیشنل موبائل نمبر 8247656356 جے گیتا سینئر اسسٹنٹ 7995430407  نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں .
 نوٹ: امیدواروں کویڈ 19کی ہدایات کی مکمل پیروی کریں -ماسک لگا کر انٹرویو میں شریک ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button