بین ریاستی خبریں

پربھنی ضلع میں 323 افراد کورونا وائرس سے متاثر –

  پازیٹو مریضوں

ایک ہی دن میں 108  پازیٹو مریضوں کا اضافہ – 

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے  پازیٹو مریضوں کے تعداد میں کل کے مقابلے میں آج سنیچر کے روز 323  پازیٹو مریض پائے گئے ہیں  – جبکہ  جمعہ کے روز پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے 215 پازیٹو مریض پائے گئے تھے –
آج جب کہ ایک ہی یوم میں 108  پازیٹو مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے – پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ تعداد دس ہزار چار سو پچھتر ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک نو ہزار دو سو انتالیس مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 348  مریض  فوت ہو چکے ہیں – اسی طرح پربھنی ضلع میں 888 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں –
اسی طرح آج 20  پازیٹو مریضوں کی صحت یابی پر ان کی گھر واپسی کر دی گئی ہے – سنیچر کے روز ایک  پازیٹو مریض کا انتقال  ہوا ہے – اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر اور سول سرجن ڈاکٹر بالا صاحب ناگر گوجے  کے مشترکہ پریس ریلیز کے زریعے دی گئی ہے – 

متعلقہ خبریں

Back to top button