بین ریاستی خبریں

ناندیڑ ‘ بنگلور اور اوکھا‘رامشورم فیسٹیول کی خصوصی ٹرینوں میں توسیع

حضرت نظام الدین ناندیڑ کے درمیان ہولی سپر فاسٹ خصوصی ٹرین کے لیے دو پھیریاں

پربھنی:(سیدیوسف) شمالی ریلوے کے مطابق حضرت نظام الدین حضور صاحب ناندیڑ – حضرت نظام الدین نے ہولی کے تہوار کے موقع پر سپر فاسٹ خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو وہ مندرجہ ذیل ہیں۔ ٹرین نمبر 04038 حضرت نظام الدین 25 مارچ اور یکم اپریل کو شام 23.15 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 21.40 بجے بھوپال ، اکولہ کے راستے ناندیڑ پہنچے گی۔

ٹرین نمبر 04039 حضور صاحب ناندیڑ سے ہفتہ 27 مارچ اور 3 اپریل بروز ہفتہ 11.05 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 10 بجکر 10 منٹ پر بطور بھوپال کے ذریعہ حضرت نظام الدین پہنچے گی۔ بنگلور – ناندیڑ – بنگلور ناندیڑ اتسو خصوصی ٹرین اور اوکھا-رامشورم-اوکھا اتسو خصوصی ٹرین مسافروں کی خدمت میں شروع کی گئی ہے۔ مذکورہ دونوں ٹرینوں میں اب توسیع کردی گئی ہے۔ جو حسب ذیل ہیں۔

ٹرین نمبر 06519 بنگلور سے حضور صاحب ناندیڑ اتسو خصوصی ٹرین
اس ماہ کی آخری تاریخ میں 30 مارچ سے 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

ٹرین نمبر 06520 حضور صاحب ناندیڑ سے بنگلور اتسو خصوصی ٹرین یکم اپریل سے یکم جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔

ٹرین نمبر 06733 رامشورم۔ اوکھا ہفتہ وار اتسو اسپیشل ایکسپریس 02 اپریل سے 25 جون تا 13 راونڈ تک بڑھا دی گئی ہے۔

ٹرین نمبر 06734 اوکھا۔ رامشورم ہفتہ وار اتسو خصوصی ایکسپریس 6 اپریل سے 29 جون تک 13 پھیریاں بڑھا دی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button