
تلنگانہ : (اردودنیا.اِن) تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کے وظیفہ کی سبکدوشی عمر میں تین سال کا اضافہ کرتے ہوئے 61 سال تک توسیع کرنے سے سال 2025 تک ریاست کے 43,811 سرکاری ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ مارچ میں مزید 563 سرکاری ملازمین وظیفہ پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔ جاریہ سال جملہ 7954 ملازمین وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے تھے۔ تاہم چیف منسٹر کے سی آر کے فیصلے کے بعد انہیں مزید تین سال خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔ سال 2025 تک 43,811 ملازمین خدمات سے وابستہ رہیں گے۔
12 ماہ قبل سبکدوشی ہونے والے ملازمین کو گریجوٹی فائدے 21 ماہ قبل سبکدوشی ہونے والے محروم
دوسری جانب سے وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد حاصل ہونے والے گریجویٹی کی رقم کوبار ہ لاکھ روپے بڑھاکر سولہ لاکھ روپے کردینے کا بھی چیف منسٹر نے اعلان کیا ہے۔ اس سے سرویس میں رہنے والے تمام ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ پی آر سی بقایاجات 12 ماہ قبل سے عمل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے یکم اپریل 2020 سے یکم مارچ 2021 تک وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے 7080 ملازمین کو وظیفہ کے ساتھ گریجویٹی کی سہولت حاصل ہوگی۔
انہیں اس طرح 4 لاکھ روپے تک فائدہ ہوگا۔حالانکہ یکم جولائی 2018 سے پی آر سی پر عمل آوری کرنا تھا لیکن وزیراعلیٰ نے یکم اپریل 2020 سے عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی اب سے 31 مارچ 2021 تک بقایاجات پنشن میں جمع ہوں گے جس سے 12,500 ملازمین گریجویٹی میں جو اضافہ کیا گیا ہے وہ 4 لاکھ روپے سے محروم ہو رہے ہیں۔



