بین ریاستی خبریں

میں نے کیا تھا بی جے پی رہنما کو فون ، لیکن بات چیت لیک کرنا جرم ہے: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا تھا کہ ان کی پارٹی کے ایک سابق رہنما (جو اب بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں) کو فون کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ مجرم انہیں قرار دیا جانا چاہئے ، انہوں نے اعتماد کوتوڑا اور بات چیت کو لیک کیا۔ پرالے پال کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی ، ٹی ایم سی پہلے اس کی تردید کررہی تھی ، لیکن بعد میں بتایا کہ ہاں حقیقت میں یہ گفتگو ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا ،ہاں میں نے نندیگرام میں بی جے پی رہنما کو فون کیا۔ مجھے فیڈ بیک ملا تھا کہ کوئی مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ تو میں نے اس کا نمبر لینے کے بعد اس سے بات کی۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ اچھے سے رہیں ، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ میرا جرم کیا ہے؟ ممتا بنرجی نے یہ بات نندیگرام میں انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی حلقے کا امیدوار ہونے کے ناطے میں کسی بھی ووٹر کی مدد لے سکتی ہوں ، میں کسی کو بھی فون کرسکتی ہوں۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ جرم نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی بات چیت کو لیک کرے تو یہ جرم ہے۔ میرے خلاف نہیں ، بلکہ اس شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جس نے میری گفتگو کو لیک کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button