تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ: کوویڈ-19 کیسس میں اچانک اضافہ،684 نئے کیسس درج

684 نئے مریض۔تمام اضلاع کوویڈ-19 کی زد میں

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن) تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ جاریہ سال اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ پیر اور منگل کے درمیان درج کیا گیا ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 684 نئے کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ تین اموات واقع ہوئیں۔

گریٹر حیدرآباد کے حدود میں کیسس کی تعداد بڑھ کر 184 ہوچکی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ملکاجگری ، رنگا ریڈی میں علی الترتیب 61 اور 45 کیسس درج کئے گئے ۔ نظام آباد میں 48 جبکہ نرمل میں 30 ، نلگنڈہ 24 ، محبوب نگر 23 ، جگتیال 19 ، ورنگل اربن 17 ، بھونگیر 17 ، کھمم 17 اور سوریا پیٹ میں 16 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔ پازیٹیو کیسس کے علاوہ ایکٹیو کیسس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں 4965 ایکٹیو کیسس درج کئے گئے جن میں سے 1873 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے۔

ریاست میں پازیٹیو کیسس کی مجموعی تعداد 3,07,889 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 394 افراد کی صحت یابی کے بعد 3,01,227 افراد ابھی تک صحت یاب ہوئے ہیں۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1697 ہوچکی ہے ۔ بلیٹن کے مطابق ریاست میں ریکوری کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم یہ شرح قومی شرح سے بہتر ہے۔ تلنگانہ میں 97.83 فیصد ریکوری کی شرح ہے جبکہ قومی شرح 94.1 فیصد ہے۔ پیر اور منگل کے درمیان 56,122 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1392 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button