بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر کے نندربار میں 15 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن

ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اب ایک اور ضلع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے اور آج سے مہاراشٹر کے نندربار میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ آج سے 15 اپریل تک ضلع میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

اس مدت کے دوران ضروری خدمات جاری رہیں گی۔نندربار کی ضلعی انتظامیہ نے 31 مارچ سے 15 اپریل کی درمیانی شب تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام غیر ضروری خدمات اور دیگر اشیا جیسے مقامی بازار ، سینما ہال ، مال اور مذہبی مقامات بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب گزشتہ کچھ دنوں میں ضلع میں یومیہ400 سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ یہاں ناندیڑ اور امراوتی جیسے اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ اسی کے ساتھ اتوار کے بعد سے پورے مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو کا اعلان ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button