بین ریاستی خبریں

ایم پی میں کرونا ٹیسٹ ہوا سستا,700 رو پے

نجی لیب میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ محض 700 رو پے میں

اندور :(اردودنیا.اِن)ایم پی حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ میں راحت دی ہے ، حکومت نے کرونا ٹیسٹنگ کی 1200 روپے میں تخفیف کردی ہے۔اب نجی لیب میں 700 روپے میں ٹیسٹ کرواسکتے ہیں ۔ تاہم پہلے کی طرح گھر سے نمونہ لینے پر 200 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔ یعنی گھر پر نمونے دینے کے لئے لوگوں کو کل 900 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

اب ایم پی میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لئے سیمپل کلکشن لیبارٹری میں کیا جاتا ہے ، اس کے بعد ٹیسٹ فیس فی مریض 700 روپے وصول کی جائے گی۔ نمونہ گھر جاکر لینے میں 200 الگ سے دینا پڑے گا۔ اس میں سیمپل ، ٹرانسپورٹ چارجز ، قابل استعمال سامان ، پی پی ای کٹس اور دیگر تمام چارجز شامل ہیں۔

اگر کسی اسپتال یا لیبارٹری میں ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو 300 مریض فی مریض لیا جائے گا۔ گھر سے نمونے لیجانے پر 200 الگ سے دینا پڑے گا۔ اس میں ہر قسم کی فیس شامل ہوگی۔ نمونہ لینے کے دوران متعلقہ شخص کا نام ، پتہ ، موبائل نمبر ایپ پر اپلوڈکئے جائیں ، البتہ اس کی تفصیلات خفیہ رکھنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button