مہاراشٹرا: ضلع بیڑمیں کروناسے آٹھ افرادہلاک،متاثرین کی لاشوں کو ایک ہی چتا پر نذر آتش
دلسوز آخری رسم،ایک ہی چتا پر نذر آتش
ممبئی:(نامہ نگار) بیڑ ضلع میں کوروناوائرس کے 716 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ضلع میں اب تک اس مرض کی وجہ سے 672 اموات ریکارڈ کی گئیں،میڈیارپورٹ کے مطابق ضلع بیڑکے سوارتی اسپتال میں سات اورتولفڈی کویڈسینٹرمیں ایک مریض کی کروناسے موت ہوئ۔
महाराष्ट्र की बीड जिले में 8 #COVID19 संक्रमित हिन्दू शवों को प्रशासन ने एक ही चिता में जला दिया, दलील दी कि जगह कम थी।
ये शव यदि मुसलमानों या ईसाइयों के होते तब भी क्या एक ही कब्र में दफनाने की जुर्रत किसी की होती..!!@OfficeofUT जी कृपया बताएं.. pic.twitter.com/uVK0lbTdNL— विनोद बंसल Vinod Bansal (@vinod_bansal) April 8, 2021
موصولہ جانکاری کے مطابق امبے جوگائی نگرپالیکاانتظامیہ نے یہاں واقع شمشان بھومی میں آٹھوں مہلوکین لاشوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھ کر نذرآتش کیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ قبرستانوں سےمتصل رہائشیوں نے COVID-19 مریضوں کی لاشوں کے آخری رسوم کی مخالفت کی تھی ، لہذا مقامی حکام کو متاثرہ افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وہاں سے ایک اور جگہ کی نشاندہی کرنا پڑی ۔امبے جوگائی میں رونمااس واقعہ پرکہاجارہاہے کہ یہاں موت سستی ہوتی جارہی ہے۔




