اجین :(اردودنیا.اِن)ایم پی کے اجین شہر کے مادھو نگر اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث بی جے پی ڈویژن کے صدر جتندر شیرے فوت کرگئے۔ ان کی موت سے برہم کنبہ کے افراد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میںاہل خانہ نے ممبر پارلیمنٹ انیل فیروزیا کو کھری کھوٹی سنا رہے ہیں ۔اہل خانہ غم و غصے کے سا منے ممبر پارلیمنٹ کی ایک بھی نہیں چلی اور وہ مجبوراً وہا ں سے چلے گئے ۔
پولیس نے اس پورے معاملہ میں بی جے پی -کانگریس کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جمعرات کے روز موت کے بعد رکن پارلیمنٹ کے حامیوں نے بھی مادھو نگر اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ، اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔پولیس نے بی جے پی کارکنوں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری کام میں رخنہ اندازی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
دوسری طرف کانگریس کارکنان بھی اس معاملہ میں کود پڑے، انہوں نے 5 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع پر جمعرات کے روز اسپتال کے باہر دھرنا دیا۔ اس دوران ان کی ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ بھی بحث و تمحیص ہوئیں، پولیس نے کانگریس کارکنوں پر دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔



