
الیکشن نہیں بلکہ جان بچاناضروری
لکھنو :(اردودنیا.اِن)اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤسمیت ریاست کے بہت سے شہروں میں کورونا کاعروج ہے۔ ایک دن میں لکھنؤ میں 5 ہزار سے زیادہ کیسز درج ہیں۔ ادھربی جے پی سے پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ کوشل کشور نے پنچایت انتخابات کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔کوشل کشور نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ میری الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ لکھنؤ میں کورونا قابو سے باہر ہے۔



