نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)الیکشن کمیشن (ای سی) نے آر ایس پی کے امیدوار کے انتقال کے بعد مغربی بنگال میں جنگی پور اسمبلی سیٹ پر انتخابات ہفتہ کے روز ملتوی کردیا۔عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کے تحت کسی بھی تسلیم شدہ پارٹی کے امیدوار کی موت کی صورت میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں تاکہ پارٹی نئے امیدوار کا فیصلہ کرسکے۔نئے امیدوار کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا موقع ملا۔
ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور انہیں اپنانام واپس لینے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ آر ایس پی امیدوار کی وفات کے باعث مرشد آبادکے 58 جنگی پور اسمبلی حلقہ میں 26 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آنے والے دنوں میں اس نشست کے لیے ووٹنگ کے نئے پروگرام کا اعلان کرے گا۔آر ایس پی امیدوار پردیپ کمار نندی کا برہم پور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ چار دن پہلے کوویڈ۔19 سے متاثر ہوا تھے۔ ان کی عمر 73 سال تھی۔



