بین ریاستی خبریں

لالو یادو فی الحال ایمس میں زیرعلاج رہیں گے:راجد

پٹنہ :(اردودنیا.اِن)آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے اپنے والد لالو پرساد کو چارہ گھوٹالے کے دمکا کیس میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تیجسوی یادونے کہاہے کہ لالو پرساد نے سزا کی آدھی مدت پوری کردی تھی اور اسی کی بنیاد پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔ ہم جھارکھنڈ ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔تیجسوی یادونے کہاہے کہ لالویادو کی ضمانت ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے اور اس سے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ایک طرف وہ لالو کی ضمانت ملنے پر خوش ہیں۔ دوسری طرف وہ ان صحت کے بارے میں بھی بہت پریشان ہیں کیوں کہ لالو بہت سی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں اور دہلی کے ایمس میں ان کا مستقل علاج جاری ہے۔تیجسوی یادونے کہاہے کہ لالو کو دل اور گردوں کی سنگین بیماری ہے۔ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں لالو پرساد کا علاج ایمس میں جاری رہے گا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روز دومکا سے متعلق چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو یادو کی ضمانت منظور کی ہے۔

ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد لالو پرساد کے جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہوگیاہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو یادوکوضمانتی بانڈ جمع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button