
ممبئی:(اردودنیا.اِن)شیوسینا نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہرکے لیے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔ پارٹی نے کہاہے کہ مرکز بنگال میں انتخابات لڑنے میں مصروف ہے ، اگر اس نے اپنی توجہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی پر مرکوز کردی ہوتی تو صورتحال قابو میں رہتی۔
کورونا وائرس سے ملک میں غم و غصہ پایاجارہا ہے۔ روزانہ دو لاکھ سے زیادہ نئے انفیکشن کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا ریکارڈ بھی دیکھا جاتا ہے۔ شیوسینا نے اس کے لیے مرکزاور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا ہے۔



