تلنگانہ کی خبریں

کورونا کے دور میں ایس ایم ایس پر عمل کریں:مہیش بھگوت

حیدرآباد (اردودنیانیوز) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے زور دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے اس دور میں ہر کسی کو ایس ایم ایس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ایس ایم ایس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس[S]کا مطلب (سینی ٹائزر)،[M]ایم کامطلب(ماسک) اور پھر [S]ایس کا مطلب سوشیل ڈسنٹنس(سماجی فاصلہ)ہے ۔ان تینوں کے ساتھ ہم کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔کورونا کے سلسلہ میں بیداری پیداکرنے کے لئے ایچ فاونڈیشن کی جانب سے حیدرآباد کے اُپل چوراہا پر منعقدہ 10کے رن کو بھگوت نے جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو کورونا کے سلسلہ میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ریاست میں کورونا کے معاملات میں کافی کمی ہوگئی ہے تاہم پھر ایک بار معاملات کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے ۔ پولیس کے 1058اسٹاف ارکان اس سے متاثر ہوئے ۔انہوں نے ایچ فاونڈیشن کے اس پروگرام کو کافی بہتر قراردیا اور اس کی ستائش بھی کی۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران بھی اس فاونڈیشن کی جانب سے عوام کی خدمت کی گئی اور پولیس اہلکاروں میں بھی ماسک اور سینی ٹائزرس کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button