بین ریاستی خبریں

معروف کہنہ مشق استاد شاعر ملک بزمی انتقال کر گئے – 

پربھنی:(سید یوسف) علاقہ مرہٹواڑہ کی مشہور و معروف ادبی شخصیت ، استاد شاعر نیز  معروف افسانہ نگار، قلمکار, صحافی اور جائکواڑی کے موظف ملازم حاجی غلام احمد خان عرف ملکؔ بزمی صاحب ابن حاجی مرحوم غلام یاسین خان عمر 84 سال کا دوپہر ایک بجے کے قریب اچانک انتقال ہو گیا ہے ۔اناللہ و اناالیہ راجعون
مرحوم نہایت خوش مزاج ،ملنسار اور دیندار طبیعت کے مالک تھے – انہوں نے ملک کے کئ بڑے مشاعروں میں اپنے منفرد لب و لہجہ کے زریعے اپنا مقام بنایا تھا – اسی طرح آپ کے افسانے، ادبی کالم ملک کے کئی معروف  اخبارات اور رسائل میں شائع ہوا کرتے تھے – جس سے انہوں نے ادب میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا تھا –  آپ پاتھری ضلع پربھنی  سے *ہماری زبان اردو* نام سے ایک ہفت روزہ اخبار بھی شائع کیا کرتے تھے – جس کے آپ ایڈیٹر  تھے – بیک وقت کئی خصوصیات کے آپ مالک تھے – اردو زبان پر آپ کو خوب دسترس حاصل تھا – 
انشاءاللہ ان کی نماز جنازہ مدینہ چوک، اسکول گراونڈ، پربھنی میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائیگی اور تدفین قادرآباد پلاٹ قبرستان ،پربھنی میں عمل میں آئے گی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور چار فرزندان شامل ہیں – مرحوم ملک بزمی یہ نوجوان شاعر احتشام خان کے دادا جان تھے – اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
معروف نوجوان شاعر جاوید احمد خان جاوید نے ملک بزمی صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بزمی صاحب کا انتقال یہ اردو ادب کا بہت بڑا نقصان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button