بین ریاستی خبریں

کورونا کو قابو کرنے کے لیے کرناٹک میں 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

بنگلورو:(اردودنیا.اِن)کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کرناٹک میں 14 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کا اطلاق کل یعنی منگل کی رات 9 بجے سے ہوگا۔ وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے آج کابینہ کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کا اعلان کیا۔ اس کا امکان پہلے ہی ظاہر کیا جا رہا تھا۔کرناٹک میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو صبح چھ بجے سے دس بجے تک خریداری کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ صرف مینوفیکچرنگ اور کنٹریکشن ورک کواجازت ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے دوران ہنگامی اور ضروری خدمات کے علاوہ سب کچھ بند رہیںگی ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے 18 سے 45 سال تک کے لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اتوار کے روزوزیر صنعت جگدیش شٹار نے کہا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں لیکن حالات ایسے ہیں کہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے ہمیں پابندیاں عائد کرنی پڑیں گی ۔ ہمیں انفیکشن کی کڑی کو توڑنا ہوگا۔10-12 دن کی بات ہے۔دیکھتے ہیں، ایک بار انفیکشن میں کمی آتی ہے تو پابندیاں بھی کم ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button