بین الاقوامی خبریں

جاپان میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر تبادلہ خیال

بیجنگ:4/جنوری (آن لائین ڈیک)جاپان کے وزیر اعظم وشی ہیڈے سوگا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ حکومت نئے سال کی تعطیل کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد دارالحکومت ٹوکیو اور تین ہمسایہ صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سوگا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت پہلے سے طے شدہ مدت یعنی اس مارچ سے قبل فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے کورونا ٹیکہ کاری شروع کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکی اور چیبا ، کاناگاوا اور سائیتاما کے عہدیداروں نے حکومت سے ہفتہ کو ایمرجنسی کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے۔ دارالحکومت میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے ۱۳۰۰؍ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے مقامی انتظامیہ سے یہ قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ جاپانی قانون کے مطابق کاروبارپر پابندی عائد کرنے کے لئے اپیل مرکزی انتظامیہ کی بجائے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جانی چاہئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹوکیو اور دیگر چھ صوبوں میں ایمرجنسی کا علان ۰۲۰۲ء کے اوائل میں جاپان میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران اپریل میں کیا گیا تھا اور پورے ملک میں اسے ایک ماہ کے لئے بڑھایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button