بین ریاستی خبریں

پنجاب کے ریزیڈنشیل اسکول میں کوروناکا قہر

 42 طلبہ سمیت 45 افراد کورونا مثبت،ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج

موہالی:(اردودنیا.اِن)پنجاب کے شہر موہالی میں ایک ریزیڈنشیل اسکول میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 42 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 45 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ یہ اسکول تونگوری میں واقع ہے۔ موہالی کے ضلعی کلکٹر نے بتایا کہ مثبت کورونا مریضوں کو کوارنٹین کیلئے کوویڈ کیئر سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ موہالی کے ضلعی کلکٹر نے مزید بتایا کہ اس رہائشی اسکول کے بقیہ افراد کو گھر بھیجا جارہا ہے۔

ساتھ ہی اسکول کے ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات کے پیش نظر اس نے یہاں 30 اپریل تک تمام اسکول، کالج، کوچنگ اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ساتھ ہی دسویں تک کے امتحانات بھی منسوخ کردئے گئے ہیں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے 5ویں، 8 ویں اور دسویں کے طلبہ کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button