بین ریاستی خبریں

کورونا بحران کے دوران اتراکھنڈ کو ملی 7500 ریمڈے سیور انجکشن

دہرہ دون:(اردودنیا.اِن)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان پورے ملک میں ریمڈے سیورسمیت ضروری ادویات کا مطالبہ بڑھ گیا ہے. دریں اثنا اتراکھنڈ بھی ریمڈے سیور کی کمی سے نبرد آزما ہے۔ اتراکھنڈ کو 7500 ریمڈے سیور انجکشن موصول ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ اتراکھنڈ کے عوام کو اس سے کچھ راحت ملے گی۔ ریاست گجرات سے اتراکھنڈ میں دوائیں لانے کے لئے ریاستی حکومت نے ایک ریاستی طیارہ بھیجا تھا۔

معلومات کے مطابق 7500 ریمڈے سیور ملنے کے بعد تقریباً1500 سے 3000 مریض مستفید ہوں گے۔ ریاست میں کوٹے کے تحت ریمڈے سیور انجکشن تقسیم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کا خصوصی طیارہ انجکشن لینے کے لیے منگل کی صبح احمد آباد روانہ ہوا تھا ، وہ رات کو یہاں واپس آیا ۔

گذشتہ ہفتے سنیچر کے روز ریاست کو 3500 ریمڈے سیور انجکشن ملی تھی۔وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے حکام سے کہا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق تمام اضلاع میں انجکشن بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دوا کی کمی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button