

سرسللہ؛4/ جنوری(عبدالرحمن)تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیس ایمپلایس سرویس اسوسییشن راجننا ڈسٹرکٹ سرسللہ کہ جانب سے ہر سال کیلینڈر چھپوائے جاتے ہیں۔ اس سال بھی 2021 کا کیلینڈر چھپوائے گئے۔
ڈی کرشنا بھاسکر IAS کلکٹر راجننا ڈسٹرکٹ سرسللہ کی دست مبارک کیلنڈر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر صاحب نے سال نو کی مبارک بادی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیااور ساتھ ہی اس تنظیم کی کارکردگی کہ ستائش کی۔
اس تقریب میں تنظیم کے ذمہ دار ان اسٹیٹ سیکرٹری اورسرسللہ ڈسٹرکٹ انچارج محمد محمودعلی اور سرسللہ ڈسٹرکٹ صدر محمدحمید سرسللہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ایم اے جمیل اورسردار بلبیر سنگھ ڈسٹرکٹ ٹریزیرراور دیگر نے شرکت کی۔



