
حیدرآباد:(اردودنیا.اِن)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئر ایم سری لتا شوبھن ریڈی کورونا سے متاثر ہوگئیں۔ ڈپٹی میئر کو معمولی علامات کے بعد ٹسٹ کرایا گیا جو پازیٹیو ہے۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر ڈپٹی میئر ہوم کورنٹائن ہوچکی ہیں اور ادویات کا استعمال کر رہی ہیں ۔ ان سے حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والوں کو ٹسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کورونا کے دونوں ٹیکے لینے کے بعد بھی ڈپٹی میئر کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے 20 اپریل کو پرائمری ہیلت سنٹر لالہ گوڑہ میں دوسرا ٹیکہ لیا تھا۔ڈپٹی میئر نے گزشتہ دنوں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا تھا۔



