تلنگانہ کی خبریں

مشہور پستہ ہاؤز گروپ آف ہوٹلس کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد عبدالمجید کا فیس بک اکاؤنٹ ہائیک کرلیا گیا

حیدرآباد :(اردودنیا.اِن)حیدرآباد کے مشہور پستہ ہاؤز گروپ آف ہوٹلس کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب محمد عبدالمجید کا فیس بک اکاؤنٹ ہائیک کرلیا گیا ہےجناب محمد عبدالمجید جو کہ حیدرآباد ی حلیم میکنگ اسوسی ایشن کے ڈائرکٹر اور ملک و بیرون ملک موجود پستہ ہاؤز کی کئی شاخوں کے مالک ہیں کا فیس بک اکاؤنٹ نامعلوم افراد نے ہائیک کرلیا ہےاور اس فیس بک اکاؤنٹ کے مسینجر سے دھوکہ باز افرادکئی افراد کو پیغامات روانہ کرتے ہوئے فوری طورپر رقم روانہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے  

مشہور پستہ ہاؤز گروپ آف ہوٹلس کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد عبدالمجید کا فیس بک اکاؤنٹ ہائیک کرلیا گیا
pista-house

اس سلسلہ میں مینجنگ ڈائرکٹر پستہ ہاؤز گروپ آف ہوٹلس جناب محمد عبدالمجیدنے ایسے فیس بک صارفین اور دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے فیس بک اکاؤنٹ سے آنیوالے کسی بھی پیغام یا میسیج پر یقین نہ کریں اور کسی کو بھی رقم روانہ کریں۔

ممکن ہو تو انہیں ان فون نمبرات سے واقف کروایا جائے جسکے ذریعہ رقم روانہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔مینجنگ ڈائرکٹر پستہ ہاؤز گروپ آف ہوٹلس جناب محمد عبدالمجیدنے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کرواچکے ہیں اور بہت جلد ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہائیک کرنے والوں کا پتہ لگایا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button