
پنجاب: اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل کے خلاف مقدمہ درج،کووڈ قانون کی خلاف ورزی کا الزام
چنڈی گڑھ:(اردودنیا.اِن)چنڈی گڑھ پولیس نے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سکھبیر بادل پر کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ سکھبیر بادل کے علاوہ پنجاب پولیس نے اسٹوڈنٹس یونٹ کے صدر ارشدیپ سنگھ رابن براڑ اور متعدد کارکنان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ کووڈ 19 سے متعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر پولیس نے ضلع مکتار میں مقدمہ درج کیا ہے۔
بتادیں کہ بدھ کے روز مکتسر میں بادل کی رہائش گاہ پر ایس اے ڈی کی طلبہ یونٹ، اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس او آئی) کے کچھ کارکنان نے بدھ کے روز ایک اجلاس کیا۔ ایس اوآئی کے نومنتخب صدر ارشدپ سنگھ رابن براڑ تنظیم کے کچھ دوسرے کارکنان کے ساتھ ملنے گئے تھے۔ اس دوران سکھبیر بادل نے 100 سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
لمبی تھانہ پولیس اسٹیشن کے افسر چندر شیکھر نے بتایا کہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ حکم کی خلاف ورزی) کے تحت سکھبیر بادل اور ارشدیپ سنگھ رابن براڑ سمیت چار افراد اور 100-150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔



