
رانچی:(اردودنیا.اِن) رانچی میں بڑھتے انفیکشن چین سلسلہ توڑنے کے لئے رانچی پولیس نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے نافذ کردہ ہیلتھ سیفٹی ویک کے قواعد پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ دو بجے تک دکانیں بند کرانے کے بعد ،اب 3 بجے کے بعد غیر ضروری طور پر گھر سے باہر جارہے ہیں انہیں بھی روکا جارہا ہے۔ رانچی پولیس اب بلا وجہ گھومنے والوں سے جرمانہ وصول کرے گی۔
ایسے لوگوں سے پہلے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی جائے گی۔ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر تسلی بخش وجوہات نہ ملیں تو جرمانہ لگا کر وصولی کریں۔ اس کے لئے شہر کے مختلف جگہوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ ہر آنے جانے والی گاڑی کے ڈرائیور کی جانچ کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا الگ سے ماسک چیکنگ اور گاڑیوں کی چیکنگ کا کام جاری ہے۔ اس میں ہر طرح کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور غیر ضروری سڑکوں پر نظر آنے والوں سے جرمانے بھی وصول کیے جائیں گے۔ایس ایس پی سریندر کمار جھا کی ہدایت کے مطابق رانچی میں 100 سے زائد مقامات پر اضافی پولیس فورس تعینات کیاگیاہے ۔



