تریونت پورم:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہر روز کیرلا میں ریکارڈ کیس آ رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ریاست میں 8 مئی سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ آج وزیر اعلی پنرائی وجین نے اعلان کیا کہ کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر8 مئی کو صبح 6 بجے سے 16 مئی تک ریاست میں لاک ڈاؤن ہوگا۔بدھ کے روز کیرالہ میں کووڈ 19 کے ریکارڈ 41 ہزار 953 نئے کیس آئے ہیں جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ معاملہ ہے۔
اس کے علاوہ 58 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد کیرالا میں متاثرہ کورونا کی تعداد 13 لاکھ 62 ہزار 363 ہوگئی ہے، جبکہ اس کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 565 ہوگئی ہے۔کیرالہ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 658 ہوگئی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 106 افراد کووڈ 19 سے بازیاب ہوئے ہیں۔



