چینائ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایم کے اسٹالن نے آج تمل ناڈو کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ اسٹالن پہلی بار وزیر اعلی بنے ہیں۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد اسٹالن نے سب سے پہلے ہر خاندان کو کورونا ریلیف کے طور پر چار ہزارروپئے فراہم کرنے کے آرڈر پر دستخط کیے۔ دو ہزار روپئے کی پہلی قسط مئی کے مہینے میں دی جائے گی۔ سی ایم اسٹالن نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نجی اسپتالوں میں ریاستی حکومت کے تمام انشورنس کارڈ ہولڈرز کے کورونا علاج کی قیمت برداشت کرے گی۔
اسٹالن کی کابینہ میں ان کے ساتھ 33 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ ان 33 ارکان میں سے 15 پہلی بار وزیر بنے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اسٹالن نے اس کابینہ میں دپرئی مروگن جیسے سینئر رہنماؤں کو برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ کہ ڈی ایم کے رہنما اور پارٹی سکریٹری دپرئی مروگن آبی وسائل کے وزیر ہوں گے۔
گزشتہ حکومت میں 2006-11 میں وہ عوامی تعمیراتی وزیر تھے۔دپرئی مروگن ان 18 وزراء میں شامل ہیں جنہیں اس بار بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس دوران چنئی کے سابق میئر ایم سبرامنیم اور پارٹی کے رہنما پی کے سکربابو پہلی بار وزیر بنیں گے۔ معلومات کے مطابق سبرامنیم کو محکمہ صحت اور خاندانی وفلاح وبہبود کی وزارت دی گئیں ۔



