بین ریاستی خبریں

جنگی سطح پر ویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے ، کئی کمپنیوں کو کام میں لگائیں : اروند کیجریوال

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو ڈیجیٹل پریس کانفرنس کی اور کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگی سطح پر ویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ، ویکسین تیار کرنے کا کام محض دو کمپنیوں کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم یومیہ سوا لاکھ خورک دے رہے ہیں ، اس کویومیہ3 لاکھ کرنے کا ہدف ہے ، لیکن ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ، وہ ہے ویکسین۔ ہمارے پاس صرف چند دن کی ویکسین باقی ہے اور یہ مسئلہ ملک گیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں ویکسین کی وجہ سے ویکسی نیشن شروع نہیں ہوسکا ۔

صرف دو ہی ویکسین تیار کرنے والے ہیں جو ایک مہینے میں 6-7 کروڑ ویکسین بناتے ہیں ۔ جنگی سطح پر ہندوستان میں ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کرنا اب ضروری ہوگیا ہے۔کجریوال نے مشورہ دیا کہ ویکسین بنانے کے لئے صرف دو کمپنیوں کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ ویکسین بنانے کے لیے بہت سی کمپنیوں کو کام میں لگایا جائے۔ مرکزی حکومت ان دونوں کمپنیوں سے فارمولا لے اور دوسری کمپنیوں کو دے جو ویکسین بنانا چاہتی ہیں ، یہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم جلد از جلد تمام ہندوستانیوں کو ویکسین دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب کورونا آیا اس وقت پی پی ای کٹ کی اتنی کمی تھی ، اگر اس وقت صرف چند کمپنیاں اسے بناتی تو کمی ہوتی لیکن آج پی پی ای کٹ کی کمی نہیں ہے۔دہلی میں لاک ڈاؤن اور ویکسی نیشن پر انہوں نے کہا کہ آپ کے تعاون سے لاک ڈاؤن کامیاب رہا۔ دہلی میں کورونا کیسز کم ہورہے ہیں۔

ہم نے گزشتہ دنوں میں آکسیجن بستر میں اضافہ کیا ہے۔ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ٹیکے لگائے جارہے ہیں ، لوگ بہت خوش ہیں اور اچھی طرح سے ویکسین لگوارہے ہیں۔ میں اپنے اسکول کے عملے اور فرنٹ لائن ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ویکسی نیشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button