
مہاراشٹرا میں ویکسین کی قلت: 18سے44 سال عمر کے بجائے45سال عمر کے لوگوں کو ملے گا ویکسین
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹر میں 18 سے 44 سال عمر کے لوگوں کیلئے کرونا ویکسی نیشن روک دی گئی ہے ، حکومت نے کہا کہ 18سال سے 44سال کے عمر کے لوگوں کے لئے اس لئے ویکسی نیشن روک دیاہے ؛کیوں کہ اس عمر کے لوگوں کے بجائے اسٹاک میں سے موجودہ خوراک45 یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کولگائے جائیں گے ، اس کے علاوہ ٹیکہ کاری مہم کچھ وقت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے 2.75 لاکھ ویکسین باقی ہیں ، وہ اس وقت 45 یا اس سے زیادہ عمر والوں کے لئے استعمال ہوں گے،فی الحال لوگوں کو ویکسین کی ایک دوسری خوراک دینا ضروری ہے۔ریاست میں 21 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک دیا جانا ضروری ہے ۔
ان میں سے 16 لاکھ کووی شیلڈ کی خوراک ملے گی ۔ ٹوپے نے کہا کہ یہ فیصلہ 45 سال سے زیادہ عمر والوں کو ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کے باعث لیاگیا ہے۔راجیش ٹوپے نے کہا کہ اگر ویکسین کی دوسری خوراک وقت پر نہ لی جائے، تو اس ویکسین کا اثر کم ہوسکتا ہے؛ لہٰذا ریاست میں 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد کے بجائے یہ ویکسین اب 45 سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں کو دی جائے گی ۔



