ہائی کورٹ نے عمران حسین کودی راحت کہا ’آپ‘ ایم ایل اے نے دہلی کو مختص کئے گئے کوٹے سے آکسیجن نہیں لی
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے آپ ایم ایل اے عمران حسین کو آکسیجن جمع کرنے کے الزام میں بری کردیا۔ انہوں نے دہلی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے کے بعد عمران پرلگے الزامات کوخارج کردیا۔ رپورٹ میں حکومت نے کہا ہے کہ اس نے حسین کو گیس فراہم نہیں کی اور نہ ہی گھر سے الگ تھلگ رہنے والے، اسپتالوں اور ایمبولینسوں میں رہنے والے لوگوں کو ’ریفلر‘ کے ذریعہ آکسیجن فراہم کی تھی۔
سینئر ایڈوکیٹ راج شیکھر راؤ نے عدالت کو بتایا کہ حسین نے فرید آباد میں جس سلنڈرتاجروں سے سیلنڈر بھروانے کے دستاویزات دکھائے ہیں،وہ معتبر معلوم ہوتے ہیں۔عدالت نے حسین کے آکسیجن سلنڈر رکھے جانے کے معاملے میں ان کے خلاف دائر درخواست کا نمٹاراکردیا۔بنچ نے کہاکہ ہم اس معاملے پر مزید سماعت کے حق میں نہیں ہیں۔ عدالت نے 10 مئی کو دہلی حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا قومی دارالحکومت میں آپ کے ایم ایل اے عمران حسین کو ’ریفلر‘ کے ذریعے اس آکسیجن کی ادائیگی کی گئی تھی۔



