چینائ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تمل ناڈو حکومت نے ہفتہ کے روز ریمڈیسیوردوا اور آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو غنڈا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریمڈیسیوراورآکسیجن سلنڈروں کی کالا بازری کر کے زیادہ قیمتوں پر فروخت سے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہاں بیان میں کہا کہ یہ خاص طور پر کووڈ وبا کے دورمیں بہت سنگین جرم ہے۔
انہوں نے کہا ’’کچھ سماج دشمن عناصرریمڈیسیورکی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں اوراسے بلیک مارکیٹ میں زیادہ قیمت پرفروخت کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے آکسیجن سلنڈروں کو بھی زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایسے وقت میں جب غریب اور پسماندہ لوگ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ، تب کچھ سماج دشمن عناصر ریمڈیسور اور آکسیجن سلنڈروں کے ذخیرے میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلی نے ایسے ایک بہت سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جو لوگ ریمڈیسیوراور آکسیجن سلنڈر کالا بازری کر کےزیادہ قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں ، انہیں غنڈا ایکٹ کے تحت گرفتار کریں۔



