تلنگانہ کی خبریں

ہریش راو:سدی پیٹ ضلع کے کھلاڑی کے قومی سطح پر بہتر مظاہرہ پر 25000روپئے کا نقد انعام

سدی پیٹ:7/جنوری،(ایجنسی)۔تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے اعلان کیا ہے کہ سدی پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے قومی سطح کے کھیلوں میں بہتر مظاہرہ یا کوچ کی جانب سے بہتر رہنمائی پر وہ 25000روپئے کا نقد انعام دیں گے ۔

کل شب سدی پیٹ ضلع کے منی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیرموصوف نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے مقامی عہدیداروں اور کھیلوں کی تنظیموں کو ہدایت دی کہ وہ سدی پیٹ ضلع کے لئے اسپورٹس کیلنڈر ڈیزائن کریں۔تاکہ معمول کی بنیاد پر کھیل کود کے مظاہروں کا اہتمام کیاجاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود کی تنظیموں اور ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ مناسب تال میل پیدا کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہر سال ایک کیلنڈر کی تیاری کے ذریعہ کھیل کود کی سرگرمیاں انجام دی جائیں۔انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی تیاری پر بھی زور دیا۔وزیرموصوف نے ہر صبح کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ہزار افراد کیلئے یوگا کی کلاسس منعقد کرنے کی بھی خواہش کی تاکہ بہتر صحت برقرار رہ سکے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button