تلنگانہ کی خبریں

حاملہ خاتون کی ایمبولنس میں موت

5 کارپوریٹ دواخانوں نے شریک کرنے سے انکار کردیا تھا

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملا پور سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کارپوریٹ دواخانوں کی بے حسی کی وجہ سے ایمبولنس میں ہی فوت ہوگئی ۔ متوفی خاتون کی پوانی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس خاتون کو شہر کے پانچ کارپوریٹ ہاسپٹلس لیجایا گیا لیکن سبھی نے اسے شریک کرنے سے انکار کردیا۔ وہ پانچ گھنٹوں تک ایمبولنس میں پڑی رہی اور بالآخر اسی میں دم توڑ گئی ۔ اس کا بچہ بھی پیٹ میں تھا ۔ اس کے بعد بھی شہر کے کئی شمشان گھاٹوں کے انتظامیہ نے اس کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا کیونکہ وہ حاملہ تھی ۔

شمشان گھاٹ والوں کا کہنا تھا کہ بچہ اور ماں کو علیحدہ کیا جائے اس کے بعد ہی آخری رسومات ہوسکتی ہیں۔ بالآخر رشتہ داروں نے اسے گھر ہی منتقل کردیا ۔ اطلاع ملنے پر مقامی عہدیداروں نے ملا پور کے شمشان گھاٹ میں اس کی آخری رسومات کا انتظام کیا ۔ اس دوران انچارچ کلکٹر میڑچل ۔ ملکاجگری شویتا موہنتی نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ ضلع کے ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر ملکارجن نے متوفی کے گھر پہونچ کر افراد خاندان سے معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button